عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام


نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب
پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے عاطف خان کو ایک اورنوٹس جاری کر دیا گیا۔ ان پر سرکاری فنڈز ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر خرچ کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
سابق صوبائی وزیر عاطف خان کو پہلے ہی اینٹی کرپشن کی طرف سے نوٹس مل چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے نوٹس میں سابق صوبائی وزیر عاطف خان سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ عاطف خان سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری درکار ہے، نجی ہاوسنگ سوسائٹی نے حکومت اراضی پر قبضہ کیا ہے۔
محکمۂ اینٹی کرپشن نے کہا کہ زرعی زمین کو غیر قانونی طور پر رہائشی جگہ میں تبدیل کیا گیا، حکومتی فنڈز کو نجی سوسائٹی میں استعمال کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اشتہارات میں پی ٹی آئی کے ایم این اے عاطف خان کو بطور مالک دیکھایا گیا، مذکورہ معاملے کی وضاحت ضروری ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز بھی عاطف خان کو نوٹس جاری ہوا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے پشاور ہیڈ آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
سابق صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کو مالم جبہ منصوبہ سے متعلق جاری تحقیقات کے سلسلے میں 12 نومبر کو صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیا ہے، ان پر منصوبے میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

2 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

5 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

20 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

29 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

31 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago