ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے ملاقات کی تردید کردی .

اپنے وضاحتی بیان میں ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس اہداف پر نظرثانی معاملے پر آئی ایم ایف سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی .

علاوہ ازیں ایف بی آر نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی درخواست آئی ایم ایف سے مسترد ہونے کی خبروں کی تردید کردی .

ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف سے ورچوئل اور دیگر ملاقاتوں میں یہ معاملہ کبھی ایجنڈے پر نہیں رہا .

ریونیو بورڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف بی آر ایسی تمام غلط اور بےبنیاد خبروں کو مسترد کرتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں