کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ مار کر 4 نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔ چھاپے کے دوران نجی سیل میں موجود 3 ملزمان بھی گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

نجی سیل کے ایک کمرے سے بازیاب 4 نوجوان لڑکوں نے بتایا کہ انہیں چوری کے چھوٹے مقدمے میں پکڑ کر اس گھر میں قید کیا گیا تھا۔

بازیاب نوجوانوں نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ ثناءاللہ نامی پولیس اہلکار نے ہمیں تھانے کے بجائے یہاں منتقل کیا اور جھوٹے مقدمے میں ہمیں اعتراف یا پیسے دینے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔۔

نوجوانوں نے کہا کہ دوران قید ہم سے بدفعلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے چاروں نوجوانوں کو گزشتہ 3 دن سے بند کر رکھا تھا، پولیس اہلکار نوجوان لڑکوں کو تھانے کے بجائے نجی سیل منتقل کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

7 mins ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

46 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

49 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

1 hour ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

1 hour ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

1 hour ago