کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں مستونگ بم دھماکے میںمعصوم بچوں اور بچیوں ،پولیس اہلکاراورشہریوں کی شہادت اورزخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جس سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ بم دھماکے میں معصوم بچوں اوربچیوں ،پولیس اہلکار اور شہریوں کی شہادت اورزخمی ہونے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گرد عناصر کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے وہ جہاں چاہیں بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنائیں آج تک دہشت گردی کے واقعات میں ملوث کوئی بھی ملزم پکڑانہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزادے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے موثر اورعملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کا سرکاری خرچ پر علاج معالجہ کرائے اور متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…