سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی ۔۔۔۔پاکستانی عوام خبر ضرور پڑھیں!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سعودی حکومت نے وزٹ ویزے پر مملکت آنے والے غیرملکیوں کے لیے مفت کورونا ویکسینیشن کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے وزٹ ویزے پر مملکت میں موجود افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ ویکسین مفت میں دینے کا اعلان کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت صحت نے وزٹ ویزے پرموجود غیر ملکیوں کی سہولت کے لیے مملکت
کے مختلف شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز مخصوص کیے ہیں، تارکین وطن کے لیے خصوصی رابطہ نمبر بھی جاری ہوا ٹول فری نمبر 937 پرکال کرکے ان ویکسینیشن سینٹرز کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔قبل ازیں وزارت صحت نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے مفت ویکسینیشن کی سہولت جاری کرتے وقت کہا تھا کہ دوسرے مرحلے میں وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ویکسینیشن کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مملکت کے آن لائن پلیٹ فارم توکلنا کے ذریعے ویکسینیشن کے حوالے سے میڈیکل سرٹیفیکٹ بھی جاری کیاجاتا ہے جو وزارت صحت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago