اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ کے تعاون سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
جنوبی وزیرستان میں یکم اکتوبر سے یکم نومبر تک فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ کے تعاون سے گرینڈ سپورٹس فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا جو کامیابی سے اختتام پذیر ہوا ۔ فیسٹیول کا انعقاد جنوبی وزیرستان کے 10 مختلف مقامات پر کیا گیا ۔
فیسٹیول میں کرکٹ کی 136، والی بال کی 97 اور فٹبال کی 146 مقامی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ کھیلوں کے علاوہ رسہ کشی، سرکس، ثقافتی اتنڑ اور روایتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے۔ فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں میں مثبت رجحان کو فروغ دینا تھا تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں۔
شائقین کے مطابق ہم دور دراز سے یہاں کھیلوں کے مقابلے دیکھنے آئے ہیں جس کی ہمیں بہت خوشی ہے، تمام ٹیموں نے خوب جوش و جذبے سے مقابلوں میں حصہ لیا ۔ مقابلوں کے انعقاد پر ھم پاک فوج کے نہایت مشکور ہیں۔
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…