اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور شاہ رخ خان مہنگی گھڑیاں پہننے کا شوق رکھتے ہیں، ان کی ایک گھڑی کی قیمت اتنی ہے کہ آپ جان کر دنگ رہ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے پاس مہنگی ترین گھڑیوں کی کلیکشن ہے، چند ہفتے قبل انہوں نے لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں اداکار کی گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ‘رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی’ ہے، جس کا شمار مہنگی ترین گھڑیوں میں ہوتا ہے اور اس گھڑی کی قیمت اتنی ہے کہ بھارت کے مہنگے ترین شہر ممبئی میں 2 فلیٹ خریدے جاسکیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ کی لگژری گھڑی لمیٹڈ ایڈیشن جیولری ہے جس کے صرف 25 شاہکار ہیں اور اس کی قیمت 5 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
اداکار کی رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی 18 کیرٹ سونے کے کیس اور بریسلٹ سے بنی ہے، جسے 18 کیرٹ سفید سونے کے بیزل کے ساتھ بنایا گیا ہے۔
اس گھڑی کو خاص اس میں لگے نیلم کے کرسٹل بھی بناتے ہیں، اس کے علاوہ یہ گھڑی وقت کے ساتھ ساتھ تاریخ، فلکیاتی چاند، مہینہ، سال، رات اور دن بتاتی ہے اور اس میں ایک مستقل کیلنڈر بھی شامل ہے۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…