ہر کوئی چاہتا ہے کہ میں پرسکون نیند سو سکوں۔۔۔طبی ماہرین نے پرسکون اور مناسب نیند حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتادیا!

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہیں رات دیر تک جاگنے کی عادت ہوتی ہے لیکن بعض شہریوں کو نیند نہ آنے کی وجہ سے مجبوراً ایسا کرنا پڑتا ہے۔اگر آپ رات گئے تک بلاوجہ تاریں گنتے ہیں کیوں کہ آپ کو نیند نہیں آتی تو پھر یقیناً آپ بے خوابی کا شکار ہیں جو اچھی بات نہیں ہے اور اس کا اثر آنے والے دن پر پڑے گا، ہفتے میں ایک دو بار ایسا ہونا
کوئی مسئلہ نہیں لیکن روزانہ کی بنیاد پر اس پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو پھر یہ خطرے کی بات ہے۔اس سنگینی سے بچنے کے لیے آپ کو اپنے معمولات زندگی پر تنقیدی نگاہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ ایک تحقیق رپورٹ کے مطابق اچھی نیند نہ لینے سے ٹریفک حادثات، پیشہ ورانہ غلطیوں سمیت دیگر منفی باتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک بھرپور دن گزارنے کے بعد نیند کا آنا فطری عمل ہے تاہم کچھ عادتیں ایسی ہیں جو اس عمل میں رکاوٹ بنتی ہیں لہذا ہمیں ایسی عادتیں ترک کرنا ہوں گی۔الیکٹرانک آلات کا استعمال:ٹی وی زیادہ دیکھنا یا دیگر الیکٹراک آلات کا حد سے زیادہ استعمال نیند پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں، اشیا سے نکلنے والی روشنی دماغ کو متحرک کیے رکھتی ہے جس سے واپسی میں کافی وقت لگتا ہے اس لیے دیر تک نیند نہیں آتی، اس لیے ماہرین کا مشورہ ہے کہ رات کے اوقات الیکٹرانک ڈیوائسز کا استعمال نہ کریں۔نہانہ نیند کے لیے مفید:یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نہانے کے بعد انسان زیادہ سکون سے سوتا ہے، اگر آپ کو کسی بخار وغیرہ کی کوئی شکایت نہیں اور نیند نہیں آ رہی تو ایسی صورت میں اٹھ کر نہا لیں جس سے ممکنہ طور پر نیند بہتر آئے گی۔کیفین:کیفین ایک ایسی چیز ہے جو جسم کو دن کے وقت بیدار رکھنے میں مدد دیتی ہے لیکن کافی، چائے، سافٹ ڈرنکس اور یہاں تک کہ ایسے کھانے پینے کی سفارش نہیں کی جاتی جن میں کیفین کی زیادہ مقدار ہو کیونکہ یہ رات کے وقت بے خوابی کی ایک بڑی وجہ ہیں۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

5 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

5 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

5 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

5 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

5 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

5 hours ago