’ہم بھی کسی سے کم نہیں’ استنبول میراتھن میں پاکستانی رنر امجد علی کا بڑا اعزاز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)استنبول میراتھن میں پاکستانی رنر امجد علی نے 2 گھنٹے 49 منٹ اور 29 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے پاکستان کے تیز ترین رنر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
2 براعظموں کو عبور کرنے والی دنیا کی واحد طویل فاصلے کی ریس 46 ویں استنبول میراتھن ریس میں ہزاروں افراد کے درمیان مقابلہ ہوا اور اس مقابلے میں پاکستان کے امجد علی نے مجموعی طور پر 47 ویں پوزیشن حاصل کی۔
42 کلومیٹر طویل استنبول میراتھن دوڑ ترکی کے ایشیائی حصے سے شروع ہوئی اور یورپ والے حصے کی جانب اختتام پذیر ہوئی۔
اس میراتھن دوڑ میں ایتھوپیا کے ایتھلیٹ ڈیجین ڈیبیلا نے مردوں کا ایونٹ 2 گھنٹے 11 منٹ اور 40 سیکنڈ میں مکمل کرکے جیت لیا۔
ڈیجین ڈیبیلا کے بعد کینیا کے میتھیو سمپیرو نے 2 گھنٹے 11 منٹ اور 55 سیکنڈ میں مطلوبہ فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کینتھ کپکیموئی 2 گھنٹے 12 منٹ اور 7 سیکنڈ میں میں دوڑ مکمل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ خواتین کی دوڑ میں بحرین کی ایتھلیٹ روتھ جیبٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کے امجد علی کے علاوہ کئی دیگر پاکستانی ایتھلیٹس نے بھی استنبول میراتھن میں قابل ستائش برداشت اور مہارت کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان کے ایتھلیٹ مزمل خان نیازی نے میراتھن 3 گھنٹے 13 منٹ اور 45 سیکنڈ میں مکمل کی جبکہ بلال عمر نے 3 گھنٹے 45 منٹ اور 58 سیکنڈ میں میراتھن مکمل کی۔
دیگر پاکستانی رنرز میں علی خورشید، روحیل احمد، اسد تنویر اور محمد عدنان 4 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ریس مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔
استنبول میراتھن میں حصہ لینے والے تمام پاکستانی رنرز کے نتائج درج ذیل ہیں
امجد علی (2:49:29)
مزمل خان نیازی (3:13:45)
بلال عمر (3:45:58)
علی خورشید (3:47:02)
روحیل احمد (3:48:17)
اسد ٹنگیکر (3:54:46)
محمد عدنان (3:55:59)
اسماعیل خان (4:15:42)
ییا عمران (4:20:17)
محمد مزمل (4:24:56)
محمد حاتم خان (4:30:46)
عمیر شبیر (4:35:44)
عبدالرحیم زکریا (5:13:23)
عمران خان نیازی (5:36:02)
نبیل ادریس باوانی (5:36:25)

Recent Posts

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

14 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

25 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

32 mins ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

41 mins ago

عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…

58 mins ago

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

8 hours ago