ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، یوسف رضا گیلانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ملک ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہا ہے لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عالمی اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے ایر اہتمام 27ویں سالانہ پائیدار تقی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول ناگزیر ہے جبکہ ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عالمی اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کلائمیٹ گورننس اور پائییدار ترقی کے لیے اقدامات کیے ہیں، پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی سے متعلق پالیسی میں غربت کا خاتمہ، سماجی مساوات اور شمولیت، خواتین کو بااختیار بنانا، زراعت کی ترقی اور سستی توانائی کا حصول بھی شامل ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پائیدار ترقی سے متعلق وزارت منصوبندی نے ایک فریم ورک تیار کیا ہے جس میں معاشی و سماجی ترقی اور ماحول کی بہتری کے لیے شارٹ اور میڈیم ٹرم منصوبے شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پائیدارترقیاتی اہداف کوقومی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کیا ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ ماحول دوست توانائی پر منتقل ہونیوالی پہلی پارلیمنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظم ونسق سمیت دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت بڑھ گئی ہے، غذائی تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیرہیں۔
وزیراعظم کی کوارڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خوشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقی کے لیے بہترمنصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے، موسمیاتی تغیرپائیدار ترقی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے، ملک میں ماحول دوست ترقیاتی عمل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تغیرسے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کررہا ہے، ہم مستقبل کے آنے والے چیلنجزکے مقابلے کی بھی تیاری کررہے ہیں اور گراس روٹ لیول پر موسمیاتی تغیرکے حوالے سے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

3 hours ago