جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا؟، بشریٰ بی بی
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان کی اہلیہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی جانب سے 9 ماہ سے ناانصافی ہو رہی ہے۔ پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی سے سزا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں ،میں انصاف کے لیے نہیں آئی۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے، جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔ ہمارے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی۔ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا میں پیپلز پارٹی کی برتری۔ کراچی میں…
لاہور (قدرت روزنامہ )چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی شرکت سے انکار کے بعد اور…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے بولان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں تیل وگیس کی یومیہ پیداوارمیں ہفتہ واربنیاد پراضافہ ریکارڈ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امن وامان کے پیشِ نظر معطل کی گئی کوئٹہ سے اندورنِ ملک ٹرین سروس…