انا للہ و انا الیہ راجعون ،ممتاز دانشور، تجزیہ کار اور شاعر اجمل نیازی انتقال کر گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)ممتازدانشور اور کالم نگار ڈاکٹرمحمداجمل نیازی74 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں،ڈاکٹراجمل نیازی کافی عرصے سے علیل تھے اوروہ گزشتہ روزاپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔ڈاکٹرمحمداجمل نیازی 16 ستمبر 1947 کو موسی خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورڈن کالج راولپنڈی کے شعبہ اردو میں بطور لیکچرار تدریسی خدمات سرانجام دیں۔ لاہور کے گورنمنٹ کالج اور ایف سی کالج کے ساتھ میانوالی میں بھی تدریسی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ڈاکٹراجمل نیازی نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز گورنمنٹ کالج

لاہورکے میگزین راوی سے بطور ایڈیٹر کیا جبکہ ماہنامہ پطرس کے بھی ایڈیٹر رہے۔وہ طویل مدت تک بے نیازیاں کے نام سے معروف قومی اخبار میں کالم بھی لکھتے رہے۔ بہترین کالم نگاری پر سابق صدر آصف علی زرداری نے انہوں ستارہ امتیاز سے نوازا۔ انہوں نے بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔

Recent Posts

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

8 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

19 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

27 mins ago

2 برسوں میں 7 ہزار افراد کو بذریعہ بیورو بیرون ملک ملازمت ملی، وزارت برائے سمندر پار پاکستانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ 2 برسوں میں سمندر پار ملازمت کارپوریشن کے ذریعے 7 ہزار…

36 mins ago

معروف قانون دان کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے دوستوں سے لاکھوں روپے طلب کر لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف قانون دان اور سپریم کورٹ بار کےسابق صدریاسین آزاد کا واٹس…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے 6 فلیگ شپ منصوبے کون سے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کابینہ…

1 hour ago