حکومت نے پاکستان میں چائے کی کم سے کم ریٹیل قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر کردی


نیا نرخ ملک بھر میں درآمد کی جانے والی اور فراہم کی جانے والی چائے دونوں پر لاگو ہوگا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں چائے کی ریٹیل قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ نیا نرخ ملک بھر میں درآمد کی جانے والی اور فراہم کی جانے والی چائے دونوں پر لاگو ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ چائے کی درآمد اور سپلائی پر سیلز ٹیکس مقررہ قیمت کی بنیاد پر وصول کیا جائے گا۔ اگر چائے کی قیمت ایف بی آر کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ ہوگی تو اضافی قیمت پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق چائے کی کم سے کم قیمت 1200 روپے فی کلو مقرر کرنے سے چائے کی مارکیٹ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق، پاکستانیوں نے صرف دو ماہ (جولائی اور اگست 2023) میں 31 ارب روپے مالیت کی چائے استعمال کی ہے۔

Recent Posts

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

18 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

31 mins ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

50 mins ago

دی گارجین کا ایکس پر اب کوئی پوسٹ نہ کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…

1 hour ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

1 hour ago

کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…

1 hour ago