100 روپےمالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ خوش نصیب جلد لکھ پتی بن سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شہری پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کے لیے ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ ان کی بنیادی رقم محفوظ رہنے کے ساتھ ہر تین ماہ بعد انعام ملنے کے امکانات سے ان کی سرمایہ کاری بڑھنے کا امکان ہوتا ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے متعدد مالیت کے انعامی بانڈز متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان میں 100، 750، 1500، 7500، 15000 مالیت کے پرائز بانڈز ہیں۔
نیشنل سیونگ ڈویژن نے 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے جو رواں ماہ جمعہ 15 نومبر کو ملتان میں ہوگی۔
اس مالیت کے پرائز بانڈ کا سب سے بڑا انعام 7 لاکھ روپے ہے۔ دوسرے انعام کی مالیت 2 لاکھ جب کہ عمومی انعام کی رقم ایک ہزار روپے ہے۔
واضح رہے کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر فرائض انجام دیتے ہیں۔
تین ماہ کے وقفے کے ساتھ نیشنل سیونگز قرعہ اندازی منعقد کرتا ہے اور جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

1 hour ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago