اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کردیا


شرح سود 17.5 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آ گئی ہے
کراچی (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی گئی ہے اور شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے، شرح سود 17.5 فیصد سے کم ہوکر 15 فیصد پر آ گئی ہے جبکہ مسلسل چوتھی مرتبہ کمی ہوئی اور چار بار میں 7 فیصد کمی کی گئی ہے۔
پیر کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت ہوا جس میں ملک کی مائیکرو اور میکرو اکنامک صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اجلاس میں مقامی سمیت بین الاقوامی معاشی اشاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ روپیہ مستحکم ، مہنگائی کنٹرول اور زرمبادلہ ذخائر بڑھ رہے ہیں۔
تاجر تنظیموں نے شرح سود میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ کیا تھا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں افراط زر کی شرح 4 سال کی کم ترین سطح 7.2 فیصد تک نیچے آگئی ہے، ریئل انٹرسٹ ریٹ 11 فیصد زائد تھا، اسٹیٹ بینک شرح سود میں بڑی کمی کی پوزیشن میں تھا۔
ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ روپیہ مستحکم اور ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔

Recent Posts

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

5 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

15 mins ago

پنجاب: اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی بھی برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…

30 mins ago

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

7 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

7 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

7 hours ago