مجوزہ نئی قانون سازی 26ویں آئینی ترمیم کی توہین، عدالت میں چیلنج کریں گے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے مزید قانون سازی کو آئین کے منافی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ یہ اقدام 26 ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کی توہین ہے کہ چند روز قبل وہ بل پاس ہوا اور آپ آج اس کی نفی کررہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا ترمیمی ایکٹ 26 ویں ترمیم کے منافی ہے اور حکومت کے 26ویں ترمیم میں اپنی آمادگیوں کی نفی ہے، آپ نے 26ویں ترمیم میں وہ سارے کردار واپس لیے جس سے آرمڈ فورسز کو سویلین کے اختیارات کا اضافہ مل رہا تھا آج دوسری طرف سے آپ نے ایکٹ پاس کرکے اپنے ہی عمل کی نفی کی ہے یہ 26 ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کی توہین ہے کہ چند روز قبل وہ بل پاس ہوا اور آپ آج اس کی نفی کررہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اس سے قبل بھی اسلام آباد کی حدود تک وقف املاک بل کو غیرشرعی قرار دے چکی ہے یہ امت کی اجتماعی رائے ہے، اسلامی نظریاتی کونسل اس ایکٹ کے خلاف رائے دے چکی ہے، آج اسی ایکٹ کے مماثل ایکٹ ہندوستان میں پاس کیا جارہا ہے وہاں کی حکومت مسلم اوقاف کے خلاف بل پاس کرکے مسلمانوں کی جائیدادوں کو ہڑپ کرنے کی کوشش ہورہی ہے پاکستان کی حکومت نے پاکستان میں رہ کر یہاں کے مسلمانوں کے اوقاف کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا بالآخر اسے اپنی اصلاح کرنی پڑی، اسی طرح شادی بیاہ و نکاح کے معاملات میں سپریم کورٹ کے فیصلے قرآن و سنت کے خلاف ہیں، مجھے اپنی عائلی زندگی میں نہ سپریم کورٹ سے پوچھنا ہے نہ حکومت سے، مجھے اللہ سے رجوع کرنا ہے اور اسی جواب دہ ہوں، میں اعلان کرتا ہوں کہ میں سپریم کورٹ کے کسی غیر شرعی فیصلے کا پابند نہیں ہوں کیوں کہ ہمارے ملک کا آئین اور عدالت پابند ہیں کہ قرآن و سنت کے مطابق فیصلہ دیں ہم ایسے فیصلوں کے خلاف دوبارہ عدالت جائیں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہم عوام میں جائیں گے اور ان میں شعور بیدار کریں گے کہ کوئی اللہ کے دین کے ساتھ کھیل نہ سکے چاہے وہ عدلیہ ہو، ہماری اسمبلیاں ہوں یا ہمارے حکمراں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 28 نومبر کو سکھر میں باب الاسلام کانفرنس ہوگی جو کہ عوامی اسمبلی ہوگی، 8دسمبر کو پشاور میں اسرائیل مردہ باد کانفرنس کریں گے، ملک میں ہوئے اقدامات کو ان ایونٹس میں اٹھائیں گے۔

Recent Posts

دکی، ہرنائی، شاہرگ اور چمالنگ سے تیسرے روز بھی پنجاب کے لئے کوئلے کی سپلائی احتجاجاً بند

لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…

4 mins ago

میرے ریسٹ ہاوس پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا، سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…

10 mins ago

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

23 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

27 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

34 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

41 mins ago