نیو یارک(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا لیوک 68 برس کی عمر میں امریکہ میں انتقال کر گئیں، وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں۔واضح رہے کہ متھن اور ہلینا کی شادی 1979 میں ہوئی اور صرف چار ماہ بعد ہی ہلینا نے متھن چکرورتی کو طلاق دے دی تھی۔
جیو نیوز کے مطابق ہلینا لیوک، بالی ووڈ سپر اسٹار امتیابھ بچن کی فلم مرد میں کام کی وجہ سے کافی معروف ہوئیں، اس فلم میں انہوں نے برطانوی ملکہ کا کردار ادا کیا تھا۔اسکے علاوہ انہوں نے دو گلاب، آؤ پیار کریں اور بھائی آخر بھائی ہوتا ہے جیسی فلموں میں کام کیا۔ متھن چکرورتی نے ہلینا سے طلاق کے بعد اداکارہ یوگیتا بالی سے شادی کی تھی۔
ہلینا نے ایک پرانے انٹرویو میں متھن سے اپنی شادی کے بارے میں کہا تھا کہ کاش میری ان سے شادی نہ ہوئی ہوتی۔ ہلینا کے مطابق متھن نے ان سے شادی سے قبل ان کے ذہن میں یہ بٹھایا تھا کہ وہی ان کے لیے بہتر مرد ہیں اور میری بدقسمتی تھی کہ وہ میرے ذہن میں یہ بات راسخ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…