نوشہروفیروز(قدرت روزنامہ)39 افغان باشندوں کیخلاف فارن ایکٹ14 کے تحت مقدمہ داخل، چھٹی کے دن ہنگامی بنیاد پر مقرر بھریا سٹی کی عدالت میں پیش، ایس ایچ او ہالانی پولیس تھانہ عبد الریشد چانہیو کے مطابق گذشتہ روز قومی شاہراہ پر رسول آباد ایکساہز پولیس چوکی پر ٹرک نمبر اے کے کے628 کے ذریعے کوئٹہ سے کراچی جانے کی کوشش کے دوران پکڑے گئے 39 افغان افراد کیخلاف فارن ایکٹ 14 کے تحت مقدمہ نمبر 205 سال 2021 درج کیا ہے گرفتار افراد کو اتوار کی حکومتی تعطیل کی وجہ سے ہنگامی بنیاد کے تحت مقرر بھریا سٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق گرفتار افغان باشندوں میں 12 مرد، 9 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں جن میں محمد رمضان، باران خان، محمد گل، عبدالکریم، عبدالقیوم، محمد برات، محمد رحیم، ولی خان، مرزا خان، فضل محمد، جبار خان، محمد ولار، محمد علی، محمد برکت، محمد زمان، نجیب اللہ، سیف اللہ، خواتین میں مسمات شالو، مسمات بی بی نور، مسمات جان بخت، مسمات ببو، مسمات سیما بخت، مسمات شمع، مسمات گل بشرا، مسمات وزیراں، بچوں میں فرزانہ، پرانہ، دلیشا، ثنا اللہ، وڑایو، روز، گل زمان، عذرا، عصمت اللہ، ثمیرہ، عصمت اللہ شامل ہیں۔
انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…
کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…
ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…
پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…
وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…
بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…