بنوں (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے 300 کلوبارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی تاہم ڈرائیور فرار ہونے کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بکاخیل میں مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ایک شخص گاڑی سے نکل کر بھاگ گیا، پولیس نے بھاگنے والے پر فائرنگ کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ گاڑی سے پلاسٹک کے 2 ڈرم برآمد ہوئے جن میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے دونوں بارود سے بھرے ڈرموں کو ناکارہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق ڈرموں میں تقریباً 300 کلو بارودی مواد نصب تھا جو اگر پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ میں ثقافتی اور تاریخی تقاریب کا آغاز 7 نومبر 2024…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…