یوسف رضا گیلانی کی مشکلات میں اضافہ الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس میں تہلکہ خیز حکم جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کے خلاف پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی خارج کی گئی درخواست دوبارہ بحال کر دی ۔ جمعرات کو ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی کمیشن نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کیپٹن جمیل اور فہیم خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔ علی حیدر گیلانی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ حفیظ شیخ نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا حفیظ شیخ

ہی اس کیس میں متاثرہ فریق ہو سکتے تھے۔ الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب کے وکیل علی ظفر سے سوال کیا کہ کیا آپ کوئی مزید شواہد دینا چاہتے ہیں جس پر علی ظفر نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نقاط سے آگے نہیں جایا جا سکتا، ملیکہ بخاری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے شواہد دے چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے عالیہ حمزہ کی درخواست جو عدم پیروی پر خارج کر دی تھی اسے بحال کر دیا۔ کیس کی مزید سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہاکہ ہم یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کروا کر رہیں گے، پاکستان تحریک انصاف ووٹوں کی خریدوفروخت روکتی رہے گی۔عالیہ حمزہ نے کہا کہ یہ مقدمہ پاکستان کے عوام کا ہے، کرپشن اور ووٹوں کی خریداری روکنے کا ہے۔ امید ہے الیکشن کمیشن پاکستانی عوام کے حق میں فیصلہ دیگا۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

6 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

6 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

6 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

6 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

6 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

6 hours ago