اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ میں ثقافتی اور تاریخی تقاریب کا آغاز 7 نومبر 2024 کو جمعرات کے روز ہوگا،اس موقع پر سعودی ثقافت اور ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے 2 خصوصی فیسٹیولز کا اہتمام کیا گیا ہے، جو علاقے کی قدیم تاریخ اور روایات سے محبت رکھنے والوں کے لیے ایک نادر موقع فراہم کریں گے۔
قدیم سلطنتوں کا فیسٹیول
العلا میں ہونے والا یہ فیسٹیول شرکا کو 7 ہزار سال پرانی انسانی تہذیب کے خزانوں اور ثقافتوں سے روشناس کرائے گا۔ اس میں تاریخی مقامات کے درمیان سیاحتی دورے، قدیم عمارات اور نمائشیں شامل ہیں جو خطے کی تاریخی ورثے کی عکاسی کریں گی۔
اس فیسٹیول میں زمین کے قدیم ترین آثار کو دیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا، یہ فیسٹیول 23 دن تک جاری رہے گا اور 7 نومبر 2024 کو شروع ہوگا۔
اونٹوں کی نیلامی کا فیسٹیول
الحناکیہ میں منعقد ہونے والا اونٹوں کی نیلامی کا پہلا فیسٹیول اپنی نوعیت کا منفرد ایونٹ ہے، جس میں سرکاری، نجی ادارے اور اونٹوں کے شوقین افراد شرکت کریں گے۔ یہ فیسٹیول خطے کے اندر اور باہر سے آنے والے سیاحوں کو مدعو کرتا ہے اور اونٹوں کے مختلف ماڈلز اور نسلوں کی خصوصیات کو اجاگر کرتا ہے۔
نیلامی کے علاوہ اونٹوں کی نمائش اور روایتی سرگرمیاں بھی اس فیسٹیول کا حصہ ہوں گی، یہ فیسٹیول 10 دن تک جاری رہے گا اور 7 نومبر 2024 کو اس کا آغاز ہوگا۔
یہ دونوں فیسٹیولز سعودی عرب کی ثقافت، تاریخ اور روایتی ورثے کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں اور مدینہ منورہ میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے خاص طور پر ترتیب دیے گئے ہیں۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…
پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں…
کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4…