مہوش حیات نے بالآخر شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن کس سے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں معروف اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے تاحال شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں آج تک ان کی پسند کا مرد نہیں ملا اس لیے انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ دراز قد مرد سے شادی کرنا پسند کریں گی۔
تاہم اب لگتا ہے کہ اداکارہ نے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے شادی کی پیش کش آرہی ہے اور اب میں نے اس پر غور بھی شروع کردیا ہے۔ میں نے شادی کے حوالے سے اپنا ذہن بنا لیا ہے، اس سے پہلے میں صرف اپنے کام پر مرکوز تھی، تاہم میں اب بھی ان تجاویز سے انکار کر رہی ہوں جو خاندان کی طرف سے مجھے بھیجے جارہے ہیں۔‘
مہوش حیات نے اپنے شوہر میں ان خوبیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا۔ ’میرے خیال میں میرے ساتھی کو ذہین اور نرم دل ہونا چاہیے۔ میں اس بارے میں بھی خاص طور پر فکرمند ہوں کہ وہ شخص اپنے خاندان کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ذمہ داری کیسے نبھاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا شادی 2 افراد کا نہیں بلکہ 2 خاندانوں کا ملاپ ہے، مجھے اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے، اس لیے مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے پیشے کو سمجھتا ہو اور وہ مالی طور پر بھی مضبوط ہو، کیوں کہ میں بھی کماتی ہوں۔
واضح رہے کہ مہوش حیات ایک لاجواب پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے متعدد ہٹ ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کے 5.2 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔
ان کے قابل ذکر ڈراموں میں دل لگی، ٹھوری سی وفا چاہیے، ان سنی، من جلی، پھر چاند پہ دستک، میرات العروس، میرے قتیل میرے دلدار، ربڑو اور دیگر شامل ہیں۔
ان کی مقبول فلمیں پنجاب نہیں جاؤں گی، ایکٹر ان لا، چھلاوا، لندن نہیں جاؤں گی اور دیگر ہیں۔

Recent Posts

خضدار، موبائل اور انٹرنیٹ سروسزنہ ہونے کے برابر،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے گریشہ، تحصیل نال میں یو فون کی موبائل…

1 min ago

قلات، نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد سنگ مرمر لیجانے والے ٹرک کو آگ لگادی

قلات(قدرت روزنامہ)مہلیبی میں مرکزی شاہراہ پر مسلح افراد نے سنگ مرمر لیجانے والی ٹرک پر…

9 mins ago

بلوچستان، نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار پرپابندی عائد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے نقل مکانی کرنے والے سائبرین پرندوں کے غیر قانونی شکار کو…

15 mins ago

مکران ڈویژن کوایران سے بجلی کی سپلائی3 دن سے معطل ، عوام شدید مشکلات کا شکار

پنجگور(قدرت روزنامہ)مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیاتفصیلات کے مطابق ایران سے مکران کو بجلی کی…

21 mins ago

عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے صوبائی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور گرفتار…

21 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں…

25 mins ago