امریکی صدارتی انتخابات میں کتنے امریکن پاکستانی قسمت آزما رہے ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے عام انتخابات میں بعض امریکی پاکستانی شہری بھی ری پبلکن اور ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے قسمت آزما رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریاست ٹیکساس سے ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر سلیمان لالانی اور سلمان بھوجانی انتخابات میں حصہ لے رہے اور کہا جارہا ہے کہ ان دونوں امیدواروں کی ٹیکساس میں پوزیشن مضبوط ہے۔
ریاست مشی گن سے عائشہ فاروقی اور نیویارک سے ری پبلکن پارٹی کے ٹکٹ پر عامر سلطان بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریاست پینسلوینیا سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر مریم صبیح امیدوار ہیں جبکہ کانگریس کے لیے واحد امیدوار ایرن بشیر کا پینسلوینیا میں مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ آج امریکا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے جس میں اب تک 8 کروڑ 20 لاکھ امریکی شہری قبل از انتخابات ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں جو کہ 2020 کے بعد ایک نیا ریکارڈ ہے۔
دوسری جانب ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم اختتام پذیر ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 مختلف ریاستوں میں 4 انتخابی ریلیوں کا انعقاد کیا تھا جبکہ کمل ہیرس نے پیر کو پینسلوینیا میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کے اختتام پر ایک انتخابی ریلی رکھی گئی تھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے پینسلوینیا میں ایک ریلی کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کے نتائج کا اعلان ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی شروع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نتائج رات 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان مکمل ہوجانے چاہییں۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

12 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

20 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

37 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

40 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

52 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

1 hour ago