کراچی(قدرت روزنامہ ) نارتھ ناظم آباد کے رہائشی کو اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے 4 ماہ بعد شکارپور کے بیگاڑی کچے سے برآمد کرالیا .
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق مغوی کو اغواکاروں نے وائس چینجر سے لڑکی کی آواز کے ذریعے شکار پور بلایا اور اغواکرکے کچے میں لے گئے .
مغوی علی عباس کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو نارتھ ناظم آباد تھانے میں درج کیا گیا .
مغوی علی عباس کے اہل خانہ سے 70 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا تاہم پولیس نے شکار پور کے بیگاڑی کچے سے مغوی کو بازیاب کرایا . پولیس کا بتانا ہے کہ مغوی کو اس کی فیملی کے حوالے کردیا گیا ہے .
. .