لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی،جج اینٹی کرپشن نے کہاکہ ابھی ہم نے دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا ہمارے پاس اختیار ہے یا نہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی،حمزہ شہباز نے عدالت کے رو برو پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی،وزیراعظم کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی کاپی عدالت میں پیش کردی۔
امجد پرویز نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں اینٹی کرپشن ریفرنس پر سماعت کا دائرہ اختیار رکھتی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس ریفرنس میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے،وکیل امجد پرویز نے کہاکہ فردجرم عائد ہو چکی ہے اور 4گواہ بھی ہیں،جج اینٹی کرپشن نے کہاکہ نیب عدالت کی فرد جرم کو ہم کیسے آگے چلا سکتے ہیں،وکیل نے کہاکہ حمزہ شہباز موجود ہیں شہبازشریف کے نمائندے کی موجودگی میں فرد جرم عائد کر سکتے ہیں،جج اینٹی کرپشن نے کہاکہ ابھی ہم نے دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا ہمارے پاس اختیار ہے یا نہیں،عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی گئی۔
سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…