اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی دستے نے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق ہلاک ہونیوالے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے جبکہ کسی دوسرے دہشت گرد کی ممکنہ موجودگی کے پیش نطر پورے علاقے میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…