ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی اے اور وزارت داخلہ کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے دوران اسلام آباد کو خوب صورت بنانے کی مد میں اضافی فنڈ جاری کرنے سے منع کردیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران دارالحکومت کو خوبصورت اور پر تشدد احتجاج کے دوران کیمروں کی مرمت اور امنِ عامہ سے نمٹنے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات، داخلہ اور سی ڈی اے کی طرف سے اضافی فنڈز کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بجٹ سے ادائیگیاں کریں، اگر پھر ضرورت ہو تو تکنیکی گرانٹ جاری کی جا سکتی ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات نے ایس سی او کے اخراجات کیلئے 9 کروڑ 58 لاکھ اور ڈیجیٹل انیشئیٹو کیلئے 53 کروڑ 61 لاکھ روپے مانگے تھے۔
ای سی سی کو بتایا گیا کہ وزارت اطلاعات نے ایس سی او کے اخراجات احتجاج کے دوران امنِ عامہ اور کیمروں کی مرمت کیلئے اپنے بجٹ سے اخراجات کئے، وزارت کی جانب سے اخراجات کی مد میں 65 کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔
ای سی سی نے سی ڈی اے کو ایس سی او اجلاس اور شہر کی خوبصورتی پر اٹھنے والے اخرجات کیلئے 2 ارب 70کروڑ روپے کے اخراجات کی تھرڈ پارٹی سے تصدیق کروا کر سمری دوبارہ لانے کی ہدایت کی۔
ای سی سی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں چینی برآمد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں کافی مقدار میں چینی موجود ہے۔
اجلاس میں وزارت ہاو¿سنگ کی طرف سے سرنڈر کئے 15 کروڑ 19 لاکھ روپے سپریم کورٹ کی عمارات کی تعمیر کیلئے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
پی ایس او کوپٹرولیم مصنوعات آذربائیجان کی کمپنی صوکار کو سپلائی کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں توانائی کے شعبے میں گردشی قرض اور ادائیگیوں میں کمی کیلئے منصوبے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی میں دالوں اور مرغی کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو وزارت خوراک اور صوبوں سے مل کر صورتحال کا جائزہ لینے اور مہنگائی میں کمی کا فائدہ صارفین کو پہنچانے کی ہدایت کی گئی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

3 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

5 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

13 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

16 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

18 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

18 mins ago