اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید جوگرز‘ کے باعث گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ملزم سے لوٹی گئی رقم اور بینک ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ، نقدی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو پولیس نے تحقیقی اور ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے گرفتار کیا۔

پیر کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران بینک ڈکیتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے پنجاب کے شہر سرگودھا سے گرفتار کر لیا ہے۔

خصوصی طور پر اس ملزم کی گرفتاری کے لیے تشکیل دی گئی اسلام آباد پولیس کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اپنے سفید جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا۔

بی بی سی کے مطابق تفتیشی ٹیم کے مذکورہ رکن نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کا شبہ تھا کہ ملزم اسلام آباد کے آس پاس موجود کسی کچی بستی میں مقیم ہے۔ اس کے بعد مختلف بستیوں کا جائزہ لیا گیا۔ گولڑہ کی کچی آبادی میں ایسے مکانات کا جائزہ لیا گیا جن کے دروازوں پر تالے پڑے ہوئے تھے۔ ایک ایسے ہی گھر کا تالہ توڑا گیا تو پولیس اہلکاروں نے بالکل ویسے سفید رنگ کے جوگرز دیکھے جیسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم نے واردات کے دوران پہن رکھے تھے۔

جے آئی ٹی رکن نے بتایا کہ اسی گھر میں ایک اور کمرے کے دروازے پر بھی تالہ لگا ہوا تھا جو کوشش کے باوجود پولیس اہلکاروں سے نہیں ٹوٹا۔ بعد میں پولیس اہلکاروں نے اس تالے کو توڑ کر واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا۔ ساتھ ہی وارداتوں میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف بھی موجود تھی۔

پولیس کے مطابق اس مکان کے مالک کو حراست میں لیا گیا جس نے بتایا کہ یہ مکان اس نے کرایے پر کسی کو دیا تھا۔ پولیس نے کرایہ پر مکان لینے والے کو پکڑا تو پتہ چلا کہ یہ مکان آٹھ ہزار روپے ماہانہ پر کسی اور کو کرائے پر دے دیا گیا تھا جو سرگودھا کا رہائشی ہے۔ وہی شخص ملزم تھا۔

اسلام آباد کے ڈی آئی جی آپریشنز علی رضا نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دنوں اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کی مختلف وارداتیں ہوئیں، الحمد اللہ ڈاکو کو گرفتار کرلیا ہے، ڈاکو سے مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی علی رضا نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری میں سی ٹی ڈی اور سی آئی اے نے دن رات کام کیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیکنالوجی اور جدید ذرائع بروئے کار لائے گئے، ملزم کا تعلق سرگودھا سے ہے اور اس کی عمر 24 سال ہے، یہ ڈاکو اسلام آباد میں پچھلے 4 سال سے الیکٹریشن کا کام کرتا تھا اور اسلام آباد کی گلیوں سے واقف تھا۔

ڈی آئی جی علی رضا نے کہا کہ ملزم ان پڑھ، نفسیاتی اور فلموں سے متاثر معلوم ہوتا ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

1 min ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

3 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

4 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

12 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

36 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

40 mins ago