لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور انہیں انڈسٹری میں بالوں کی وجہ سے ‘راپنزل’ کا نام بھی دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نعیمہ بٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ سے لمبے بالوں کا راز پوچھا۔اس پر نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو اللہ کی طرف سے تحفہ قرار دیا اور بتایا کہ بالوں کا تعلق خاندان سے بھی جڑا ہوتا ہے، جینز میں ہونے کے سبب بال اچھے ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اچھی خوراک، زیادہ پانی پینے، وٹامنز کا استعمال اور بالوں کی دیکھ بھال بھی بال لمبے اور گھنے ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔
میزبان نے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے پر بال کٹوادیں گی؟ اس کے جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ شاہ رخ خان کیلئے تھوڑے سے بال کٹوا سکتی ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے بالوں کی وجہ سے بہت مسائل ہیں، اسٹائلنگ کی وجہ سے بال کاٹنے کا کہا جاتا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…