نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش شکست پر بھارتی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سنیل گواسکر کاکہناتھا کہ نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، بیٹرز کو بالکل پتہ نہیں چلا کہ تکنیکی لحاظ سے ٹرننگ پچ پر کیسے کھیلنا ہے،بیٹرز میں ٹیمپرامنٹ کی کمی نظر آئی، ایسی پچز پر جلد بازی کی ضرورت نہیں ہوتی .
سابق کپتان کاکہناتھا کہ نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں تین صفر سے شکست ایک نئی پستی ہے، بھارتی ٹیم کچھ برسوں سے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کھیلتی رہی ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کی، نیوزی لینڈ کیخلاف نتیجہ غیرمتوقع رہا،ان کاکہناتھا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا سے تو توقع کی جا سکتی تھی کیونکہ ان کے پاس پلیئرز ایسے تھے،نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت سے اچھا کھیلے گی اور حیران کرے گی اس کی توقع نہیں تھی،انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھارتی ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی .
. .