خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں، سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، جیلوں اور پولیس سٹیشنز کی سولرائزیشن کی جائیگی، دیگرسرکاری دفاتر، ٹیوب ویلز اور سٹریٹ لائٹس کو بھی سولرانرجی پر منتقل کیا جائے گا، سرکاری عمارتوں اور ان کی بجلی کی ضروریات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں، اب تک 13 ہزار یونٹس کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاچکا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 13 ہزار یونٹس کی سولرائزیشن کے لئے 73 ہزارمیگاواٹ سولرسسٹم درکار ہیں، ان یونٹس کی سولرائزیشن سے سالانہ 92 ملین یونٹس شمسی بجلی پیدا ہوگی، یہ منصوبہ 10 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، بجلی بلوں کی مد میں تقریبا 2 ارب روپے سالانہ بچت ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو منصوبے کو جلد سے جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پرعملدرآمد کے لئے ہوم ورک کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، مساجد اور مدارس کی سولرائزیشن منصوبے پر بھی جلد عملدرآمد شروع کیا جائے، منصوبے کے تحت صوبے میں 7 ہزارمساجد اور 3 ہزارمدارس کی سولرائزیشن کی جائے گی۔

Recent Posts

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

23 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

40 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

54 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 hour ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

2 hours ago