رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن


شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع کروایا
لاہور(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر مل کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ جج اینٹی کرپشن نے ریمارکس دیے کہ ابھی ہم نے دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا ہمارے پاس اختیار ہے یا نہیں۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع کروایا۔ سینیئر اسپیشل جج اینٹی کرپشن سردار محمد اقبال ڈوگر نے ریفرنس پر سماعت کی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی جبکہ وزیر اعظم کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کے لیے کارروائی کچھ دیر تک ملتوی کی جبکہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی کاپی عدالت میں پیش کی۔
وکیل امجد پرویز نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں اینٹی کرپشن ریفرنس پر سماعت کا دائرہ اختیار رکھتی ہے۔
جج اینٹی کرپشن نے استفسار کیا کہ کیا اس ریفرنس میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے؟ وکیل امجد پرویز نے کہا کہ اس میں فرد جرم عائد ہوچکی ہے اور چار گواہ بھی ہوئے ہیں۔ جج اینٹی کرپشن نے ریمارکس دیے کہ نیب عدالت کے فرد جرم کو ہم کیسے آگے چلا سکتے ہیں۔
وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ میں اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی نقول دیتا ہوں اس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنی ہے تو کر سکتی ہے، حمزہ شہباز خود موجود ہیں اور شہباز شریف کے نمائندے کی موجودگی میں آپ فرد جرم عائد کر سکتے ہیں۔
جج اینٹی کرپشن نے ریمارکس دیے کہ ابھی عدالت نے طے کرنا ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائی آگے بڑھی جائے یا ہم خود پراسیس دوبارہ کرے، تاریخ لمبی اس لیے دے رہے ہیں کیونکہ کیسز کی تعداد ہمارے پاس زیادہ ہے۔
عدالت نے دلائل کے بعد سماعت چار دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ نیب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس کو اینٹی کرپشن عدالت میں بھجوایا تھا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر سرکاری خزانے سے گندے نالا تعمیر کروانے کا الزام ہے۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

2 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

16 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

40 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

57 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago