وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات


وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے ملاقات ہوئی۔
اے آئی آئی بی کی ٹیم نے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ کو پاکستان میں بینک کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کے بارے میں بریفنگ دی جس میں ہائیڈرو پاور جنریشن، سڑکوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کی تعمیر، شہری انفراسٹرکچر کی ترقی اور وبائی امراض کے منفی اثرات سے نمٹنے کے منصوبے شامل ہیں۔
جاری منصوبوں کی صورتحال اور بینک کی فنانسنگ کو پاور جنریشن سے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی طرف موڑنے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے آئی آئی بی وفد نے کہا کہ بینک پاکستان کو ایک اہم پارٹنر ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کے لیے بینک کی معاونت کو تسلیم کیا جبکہ وزیر خزانہ نے پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاری منصوبوں کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔
محمد اورنگزیب سے مستقل مندوب منیر اکرم کی ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اور اہم مالیاتی اداروں کے سربراہان، تجارتی اور سرمایہ کاری بینکوں، دو طرفہ شراکت داروں اور ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔
سفیر منیر اکرم نے ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے موسمیاتی مالیات اور تجارتی اصلاحات کو بڑھانے سے متعلق پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے ترقی یافتہ ممالک کے مجموعی قومی آمدنی اور سرکاری ترقیاتی امداد کے 0.7 فیصد وعدے کی تکمیل کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔
سرکاری اور نجی اداروں کی سہولت کے لیے اقوام متحدہ کے میکنزم کے قیام کا ذکر کیا گیا۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

39 mins ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

49 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

1 hour ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

1 hour ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

1 hour ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

1 hour ago