اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔
ایڈووکیٹ شاہجہان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کا نظام غیر فعال کرنے کے مرتکب ہوئے، انہیں کام کرنے سے روکا جائے۔
درخواست گزار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت جسٹس منیب اختر کے خلاف کارروائی کی جائے۔
درخواست گزار کے مطابق جسٹس منیب اختر متعدد بار ججز کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، وہ اب عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم انہوں نے تحقیقات کے دوران ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…