پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد اب پاک بھارت کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں کھیلتے نظر آسکتے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ایفرو ایشیا کپ کی بحالی کیلئے افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ ایفرو ایشیا کپ پر معاملات طے کرنے کیلئے 6 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ کمیٹی ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطہ کر کے بات چیت کرے گی۔

عبوری سربراہ افریقی کرکٹ ایسوسی ایشن تاوینگواموکوہ لانی کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ افریقی کرکٹ حکام بھی ایفرو ایشیا کپ کا انعقاد چاہتے ہیں۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے کھلاڑی ایک ہی ٹیم میں نظر آئیں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایفرو ایشیا کپ کا آخری ایڈیشن 2007 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا جس میں ایشیا الیون نے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسری جانب 2005 ایفرو ایشیا کپ میں ایشیا الیون اور افریقہ الیون کے درمیان سیریز برابر ہوئی تھی۔علم میں رہے کہ ایفرو ایشیا کپ کا اگلا ایڈیشن 2009 میں ہونا تھا جو نہیں ہوسکا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

3 hours ago