الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم الرحمان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور ایڈیشنل کمشنر ضلع وسطی 1 محمد عاصم عباسی کے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یو سی 8 الفلاح نارتھ ناظم آباد ضلع وسطی کے چیئرمین حافظ نعیم الرحمان نے 3 نومبر کو یو سی 5 کے سنگھم گراؤنڈ بلاک 9 فیڈرل بی ایریا میں جماعت اسلامی سے منسلک این جی او الخدمت کے آئی ٹی سے متعلق پروگرام بنو قابل میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی حالانکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران بڑے جلسے اور تقریبات پر پابندی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح وہ ضابطہ اخلاق سے متعلق پیرا 16 بی، 27، 29 ،30 اور پیرا 32 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں لہٰذا حافظ نعیم الرحمن آج (6 نومبر) کو دوپہر 3 بجے ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہوکر وضاحت پیش کریں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

3 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

4 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago