پشاور (قدرت روزنامہ)سیکرٹری تعلیم نے احتجاجی اساتذہ کے سکولوں میں رات گزارنے پر پابندی عائد کردی۔
سیکرٹری تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پشاور کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سکولز انتظامیہ اساتذہ کو کسی صورت رات گزارنے کے لیے جگہ نہ دیں، جن جن سکولوں نے اساتذہ کو رات کے لیے جگہ دی ان کے خلاف مقدمات درج کے جائیں گے۔
دوسری جانب آل پاکستان ٹیچرز ایسوسی ایشن( اپٹا ) کے صوبائی صدر عزیزاللہ نے کہا ہے کہ اگر ڈیپارٹمنٹ کا رویہ یہی رہا تو کل سڑکوں پر نکلیں گے، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اجازت کے باوجود جناح پارک کو بند کیا گیا ہے، انتظامیہ نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر اس کے شکر گزار ہیں۔
پاک , چین فضائیہ کے درمیان مشق انڈس شیلڈ 2024ء مکمل, پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات کے ساتھ حصہ لیا
صوبائی صدراپٹا کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری ہونے تک دھرنا اور سکولوں کی بندش جاری رہے گی، اساتذہ اب ہوٹلوں میں رات گزاریں گےاور کل پھر یہاں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اساتذہ ساری رات یہیں پر ہوں گے البتہ مقامی اساتذہ گھروں کو جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ رات گئے پولیس گرفتاریاں کرے،اگر ایسا کیا گیا تو حکومت اور ڈیپارٹمنٹ حالات کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی بدھ کے روز ان کی…
کراچی(قدرت روزنامہ)امریکا کے نو منتخب صدرٹرمپ کی ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور رنگین مزاج ارب…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہےکہ بانی پی ٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے احتجاج کرنے والے اساتذہ کو معطل کرنے کا…
کراچی (قدرت روزنامہ)آئی بی اے کراچی نے سندھ حکومت سے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جہاں…