صدارتی انتخابات: امریکا کی 6 ریاستوں کا ٹائم زون مختلف، نتائج کے اعلان میں کتنی تاخیر ہو سکتی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10 گھنٹے کا فرق ہے جس کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں پولنگ کا وقت منگل کی شام 18:00 ای ایس ٹی (23:00 جی ایم ٹی) یعنی پاکستان میں بدھ کی صبح کے 4 بجے ختم ہو گا، تاہم 7 سوئنگ ریاستوں کا وقت اس سے بھی مختلف ہے۔
امریکا میں بعض صدارتی انتخابی مقابلوں میں فاتح کا اعلان انتخابات کی رات دیر کو یا پھر اگلی صبح کیا جاتا ہے۔ توقع ہے کہ اس مقابلے کا اعلان 7 سوئنگ ریاستوں کے نتائج آنے تک رکا رہے گا، جن کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کے جیتنے کے امکانات ہیں۔
قبل از وقت ووٹنگ میں ٹرن آؤٹ زیادہ رہا، جارجیا میں ذاتی طور پر، ڈاک کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کا ماضی کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔
امریکی ریاستوں میں وقت کے 6 زونز
امریکا کی 7 سوئنگ ریاستیں ہیں جن میں 6 ریاستوں کے وقت میں واضح فرق ہے، اس فرق کے مطابق ریاست جارجیا میں منگل کی شام 19:00 ای ایس ٹی (00:00 جی ایم ٹی) یعنی پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 5 بجے ختم ہو گی۔ جارجیا کے اعلیٰ انتخابی عہدیدار کا اندازہ ہے کہ پہلے 2 گھنٹوں کے اندر تقریباً 75 فیصد ووٹوں کی گنتی کی جا سکے گی۔
شمالی کیرولائنا میں جارجیا کے پولنگ کے اختتامی وقت کے 30 منٹ بعد یعنی پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 5:30 بجے مکمل ہو گیا۔ نارتھ کیرولائنا کے نتائج کا اعلان رات کے اختتام سے قبل متوقع ہے۔
پنسلوانیا میں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق:00 20 بجے یعنی پاکستان وقت کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے ختم ہو جائے گی لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ووٹوں کی گنتی میں کم از کم 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
مشی گن میں ووٹنگ 21:00 بجے (02:00 جی ایم ٹی) یعنی پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے اختتام پذیر ہو گی اور یہاں منگل کی بجائے بدھ کی شام تک نتیجہ متوقع نہیں ہے۔
وسکونسن جیسی چھوٹی کاؤنٹیوں میں ہونے والا انتخابی عمل00: 21 بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے ختم ہوگا جس کے فوری بعد نتائج سامنے آئیں گے لیکن ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ ریاست میں کم از کم بدھ تک نتائج سامنے نہیں آئیں گے۔
ایریزونا میں ابتدائی نتائج 22:00 ایس ٹی (03:00 جی ایم ٹی) یعنی پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کی صبح 10 بجے تک متوقع ہیں لیکن ریاست کی سب سے بڑی کاؤنٹی کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح تک نتائج کی توقع نہیں کی جائے گی۔ انتخابات کے دن ڈالے گئے پوسٹل بیلٹ کی گنتی میں 13 دن لگ سکتے ہیں۔
نیواڈا میں ووٹوں کی گنتی میں بھی کئی دن لگ سکتے ہیں۔ ریاست ڈاک کے ذریعے ڈالے جانے والے بیلٹ پیپرز کی گنتی کے نتائج کے اعلان کی اجازت اس وقت تک دیتی ہے جب تک کہ وہ انتخابات کے دن تک وصول ہوتے رہتے ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے پاکستان میں…

9 mins ago

امریکی نائب صدر کے وائٹ ہاؤس پہنچنے کے امکانات کم کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائٹ ہاؤس پر اپنی نگاہیں جماتے ہوئے کملا ہیرس ان نائب امریکی…

22 mins ago

امریکی انتخابات: جیت کے لیے کل کتنے الیکٹرول ووٹس درکار ہوتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس وقت امریکی انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد…

46 mins ago

آئی پی پیز سے مذاکرات: عوام کو سستی بجلی کب ملے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے منگل کو سینیٹ…

1 hour ago

کیا واقعی ’سپر پرائم منسٹر‘ محسن نقوی ہی ہیں؟ شہباز شریف نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن…

1 hour ago

سولر پینلز مہنگے: 5 سے 12 کلوواٹ کے سولر سسٹم کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد…

1 hour ago