اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ یہ مجھے ساری زندگی جیل میں رکھنا چاہتے ہیں، مجھے تو یہ قبول ہے لیکن قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا اسے یہ نظام قبول ہے، انصاف کے لیے انقلاب لانا ہوگا اور سروں پر کفن باندھ کر سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سامنے لایا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کل پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر کہا ہے کہ وہ تو بہت پہلے سے کہہ رہے تھے کہ گینگ آف تھری ایکسٹینشن چاہتا ہے۔
علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ اب ظلم کے نظام کو قانونی حیثیت دے کر جائز قرار دے دیا گیا ہے، 4 گھنٹوں میں بغیر بحث پارلیمنٹ سے قانون منظور کرائے گئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔
انہوں نے کہاکہ بغیر بحث کی گئی قانون سازی جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو قبضے میں لینے کے لیے ہے، انہوں نے ثابت کیا ہے کہ انصاف کے نظام کو کیسے دفن کیا جاتا ہے۔
علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کو اچھی طرح سمجھ آگئی ہوگی جو میں ڈیڑھ سال سے کہہ رہا ہوں کہ آپ سے آپ کی آزادی چھینی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کے مطابق سپریم کورٹ کو قبضے میں لینے کی کوشش کی جارہی ہے، اب آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس ظلم کے نظام کو قبول کرنا ہے یا اس کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پیغام ہے کہ آئین پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، اگر قوم اب بھی باہر نہ نکلی تو مستقبل تاریک ہے۔
انہوں نے کہاکہ نوجوان دھڑا دھڑ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، اور پاسپورٹ کے دفاتر میں لائنیں لگی ہوئی ہیں، تاہم 24 کروڑ لوگ ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتے، یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے یہیں پر رہناہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اینٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے دورہ بی ایم سی کے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان شہر مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں شاہوانی قبیلہ کلی عبدالغفار کھڈکوچہ کے…
خضدار(قدرت روزنامہ)ضلعی منتظم تعلیم خضدار عابد حسین بلوچ نے فرائض میں غفلت کوتاہی اور مسلسل…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو دہشت گردوں سے پاک…