اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کابینہ کے اہم رکن وزیر داخلہ محسن نقوی کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں شامل سینیٹر محسن نقوی کے حوالے سے مشہور کے اصل میں سپر پرائم منسٹر وہی ہیں اور مقتدر حلقوں کی جانب سے انہی کی بات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔
محسن نقوی وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، گوکہ ان کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد ٹیم نے کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھائی لیکن اس کے باوجود وہ عہدے پر براجمان ہیں۔
اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنا پنجاب والا ریکارڈ برقرار رکھا ہوا ہے۔ ’یاد رہے کہ محسن نقوی اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تھے‘۔
شہباز شریف نے ایس سی او کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا کریڈٹ بھی محسن نقوی کو دیتے ہوئے کہاکہ وزیر داخلہ نے کانفرنس کی کامیابی کے لیے بھرپور کاوشیں کیں۔
انہوں نے ترقیاتی منصوبے پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ پراجیکٹ محسن نقوی کی کاوشوں کی وجہ سے وقت سے قبل مکمل ہوجائے گا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر میں پانی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اینٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے دورہ بی ایم سی کے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان شہر مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں شاہوانی قبیلہ کلی عبدالغفار کھڈکوچہ کے…