عمران خان پانچ سال پورے کریں گے ، پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کنویں کے مینڈکوں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے ، عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مرا ہوا سیاسی ہاتھی ہے ان کی سیاست دم توڑ چکی ہے ان کے پاس عوام کے لئے اب کچھ نہیں رہا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک لوٹنے والے منہ صاف کر کے پھر وکٹری کا نشان بناتے ہیں، بنک ڈکیت بھی وکٹری کانشان بنا کر جیلوں سے باہر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی ہے ،قرضے بھی ہیں ،کورونا کا بھی سامنا رہا،وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں،کابینہ کے اجلاس میں آٹا، دال ،چاول اور ادویات پر بات کرتاہوں۔ ہمیں پتہ ہونا چاہئے کہ عالمی بحران میں پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچاہے ۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ نئے انتخابات میں ایک سال ہی رہ گیاہے،مریم نواز اداروں کے خلاف جو بیانات دے رہی ہیں ،وہ اپنے پاؤں پر کُلہاڑی ماررہی ہیں، وہ اپنے لیے خود گڑھے کھود رہی ہیں، ن لیگ کی پچھلی حکومت جانے میں بھی ان کا کردار تھا۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو اس قسم کی اپوزیشن ملی،پی ڈی ایم گزشتہ دسمبر سے کہتی تھی اب یہ دسمبربھی آگیا۔

ڈاکٹر قدیر خان کی وفات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کامقبرہ تعمیرکرائیں گے، ان کی بیٹی نے مقبرے کا ڈیزائن فراہم کردیا ہے ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان کے لیے 31 دسمبر تک ویزا فیس معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ آج سے افغانستان کا ویزا آن آرائیول کی سروس شروع کر دی ہے ۔اس موقع پر شیخ رشید احمد نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کی کمی کا بھی اعلان بھی کیا ۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

20 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

27 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

34 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

58 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

7 hours ago