اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور محمد علی نے منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کو بتایا ہے کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں۔
محمد علی نے کہا کہ عوام کو مالی فوائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو 200 تا 300 ارب روپے ہے تاہم اس پر علمدرآمد اور عوام کو فائدہ پہنچنے کا عمل تقریباً 6 ماہ میں مکمل ہوگا۔
اجلاس کے دوران کمیٹی ممبران نے ڈالر کی شرح مبادلہ کے درآمدی کوئلے کی لاگت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں سوالات اٹھائے جو کہ Bagasse سے چلنے والے آئی پی پیز میں استعمال ہوتے ہیں۔ ایس اے پی ایم پاور نے کوئلے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے Bagasse Energy کے لیے قیمتیں طے کرنے میں دشواری کا اعتراف کیا۔
معاون خصوصی برائے پاور نے بجلی کی لاگت کو کم کرنے کے لیے حکومت کی سابقہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سنہ 2019 کے ایک مطالعہ کا تذکرہ کیا جو آئی پی پی کی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں کرنے کے لیے سنہ 2020 میں ایک رپورٹ پر اختتام پذیر ہوا۔
سنہ1994 کی پالیسی کے تحت آئی پی پیز کو پیشگی ٹیرف موصول ہوئے اور سال 2002 کی پالیسی میں انہیں ایکویٹی ریٹرن کی پیشکش کی گئی۔ محمد علی نے کہا کہ ان واپسیوں کے بعد آئی پی پی کے منافع میں 27 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
کمیٹی نے ٹاسک فورس کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور آئی پی پی مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ممبرصوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود مگر مسائل بہت بڑے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر میں پانی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…