اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کیخلاف گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔
ایک کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی جبکہ دوسرے کیس کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی، مبین عارف جٹ کی جانب سے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ اور رضوان اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم این اے مبین عارف جٹ کی ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور پی ٹی آئی ایم این اے کو 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ مبین عارف جٹ کیخلاف گوجرانوالہ میں دو مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی ایم این اے اس وقت بیرون ملک ہیں۔
سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا اسلام…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ )ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں…
صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت تھی، ٹرمپ…
کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)ماضی کی شہرت یافتہ لالی وڈ اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات میں…