8نومبر کو کوئٹہ میں ہر حال میں جلسہ کریں گے،پی ٹی آئی بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سابق صوبائی سینیئر نائب صدر ممتاز قبائلی شخصیت ” سید صادق آغا ” نے کہا ہے۔ کہ اٹھ نومبر کو کوئٹہ میں ہرحال میں جلسہ ہوگا۔ رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عوامی طاقت اور آواز کو ڈنڈے اور قید و بند سے نہیں دبایا جا سکتا۔ جلسے کو روکنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ نہ گرفتاریوں سے مرعوب ہوں گے۔ عہدے داروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سید صادق آغا نے کہا۔ کہ فارم 47 کے پیداوار صوبائی جعلی حکمران ” شاہ سے زیادہ شاہ سے وفادار ” بن کر جلسے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عہدیداروں اور کارکنوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ لیکن اٹھ نومبر کو گھروں سے جلسے کے لیے نکلنے والے لاکھوں افراد کو نہیں روکا جا سکتا۔ انہوں نے کہا۔ کہ کوئٹہ کا جلسہ پرامن ہوگا۔ جعلی حکومت اور انتظامیہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔انھوں نے کہا۔کہ بنیادی آزادی کو سلب کرنے کی کوششیں ائین پاکستان سے متضادم اور اس کی خلاف ورزی ہے۔ جعلی حکمران اور انتظامیہ بار بار آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ کوئٹہ میں آئے روز اجتماعات ،جلسہ، جلوس منعقد ہوتے ہیں۔ صرف پی ٹی آئی کو روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ آئین شکنی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کارکنوں اور عہدیداروں کو بلاجواز تنگ کرنے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔امید ہے۔کہ عدالت ھمیں انصاف فراہم کرے گی۔

Recent Posts

ہاکی کے کھیل میں پاکستان کا درخشاں ماضی رہا ہے، آسٹریلین ہائی کمیشن نیل ہاکینز

میں چاہتا ہوں کے پاکستان کا وہ سنہری دور واپس آئے، نیل ہاکینز کی اولمپیئن…

5 mins ago

بجلی مزید مہنگی کرنے کیلیے تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں درخواست

سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا اسلام…

16 mins ago

امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد علی شیخانی کامیاب

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب…

22 mins ago

کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں…

26 mins ago

امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا

صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت تھی، ٹرمپ…

49 mins ago

ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں…

59 mins ago