کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے قیام کے لئے اچھے افسران کی رہنمائی میں موثر میکنزم پر عمل درآمد ممکن ہے، بااصول اور جرت مند افسران صوبے کا سرمایہ افتخار ہیں عزم کرچکے ہیں کہ اچھے افسران کی تعیناتی کے دورانیہ کو تحفظ دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو حکومت بلوچستان کے سئنیر صوبائی افسران عبدالصبور کاکڑ اور دوستین خان جمالدینی کو بہترین انتظامی خدمات کی انجام دہی پر حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی کے موقع پر کیا اس موقع پر پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر عمران زرکون، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ محمد فریدون بھی موجود تھے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے ہمیں محکموں کو فعال کرنا ہوگا اور سروس ڈلیوری کے نظام میں بہتری لانی ہوگی تاہم یہ اسوقت ہی ممکن ہے جب افسران پوری تندہی اور پختہ عزم سے گورننس کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں وزیر اعلی نے کہا کہ سول سروس اختیار کرنے والے نوجوان افسران کو عبدالصبور کاکڑ اور دوستین خان جمالدینی جیسے افسران کی پیروی کرنی چاہیے ان جیسے اصولی موقف رکھنے والے افسران صوبے کا سرمایہ افتخار ہیں باصلاحیت اور دیانت دار افسران کو سراہتے ہیں اور صوبائی حکومت ان کی خدمات سے بہتر استفادہ کرتی رہے گی۔
سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا اسلام…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ )ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں…
صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت تھی، ٹرمپ…
کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)ماضی کی شہرت یافتہ لالی وڈ اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات میں…