میلبرن(قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ جمعہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد میلبرن سے ایلڈیلیڈ پہنچ گئی، طویل پرواز کے بعد قومی ٹیم کا دستہ منگل کی سہ پہر ایڈیلیڈ پہنچا، جہاں انہوں نے مقابلے سے قبل آرام کیا، قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔
پاکستانی ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان آسٹریلیا سے 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، پلئینگ الیون میں فاسٹ بولر کی جگہ ایک سپنر کو شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ انجری کے شکار ہونے والی نسیم شاہ کی میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔
سکواڈ میں فیصل اکرم اور عرفات منہاس کو شامل کرنے کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے جبکہ محمد حسنین کو بھی آرام کروایا جاسکتا ہے۔
میلبرن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ پاؤں میں درد کی وجہ سے کینگروز کے خلاف میچ سے باہر چلے گئے تھے جبکہ اپنے کوٹے کے بقیہ اوورز بھی نہیں کرواسکے تھے۔
نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین نے ان کا نامکمل اوور مکمل کیا تھا جبکہ اپنی بولنگ کے دوران انہوں نے 7.2 اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی تھی جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 40 رنز بنائے تھے۔
اسلام آ باد (قدرت روزنامہ )پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی…
سڑک بند ہونے کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام کراچی(قدرت روزنامہ) بجلی اور پانی…
کینبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی…
ایف آئی اے نے ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا…
پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوابی جلسہ کے لیے وضع…
میلبرن(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں…