امریکی انتخابات نے ثابت کردیا کہ میڈیا کو مینج کرکے کسی سیاستدان کی مقبولیت کم نہیں کی جا سکتی،حامد میر کا تجزیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی اور معروف تجزیہ کار حامد میرنے امریکی صدارتی انتخابات پر اپنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدارتی انتخابات نے ثابت کردیا کہ پاکستان ہو یا امریکا،میڈیا بادشاہ گر نہیں ہے،اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میڈیا کو مینج کرکے آپ کسی سیاستدان کی مقبولیت پر اثر انداز ہو سکتے ہیں تو یہ تھیوری امریکا کے الیکشن نے غلط ثابت کردی،جہاں سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ، سی بی ایکس ٹرمپ مخالف بیانیہ قائم کرنے کی کوشش کی۔
حامد میر نے کہاکہ بطور صحافی مجھے تحفظات تھے کہ دنیا کی سپر پاور کے بڑے بڑے میڈیا ہاؤسز کیوں کہہ رہے تھے کہ امریکی انتخابات بہت سخت مقابلہ ہے، انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کوآپ پسند کریں یا نہ کریں، ٹرمپ نے میڈیا کے بیانیہ کو توڑکر ریزہ ریزہ کردیا،امریکی نتائج نے دنیا کے میڈیا کو بتا دیا ہے کہ زمینی حقائق کو جھٹلانا نہیں چاہئے۔

Recent Posts

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے، فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق اہم خبر آ گئی

میلبرن(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں…

10 mins ago

ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی ؛وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر کی مبارکباد

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈٹرمپ کو دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ…

18 mins ago

ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع

چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع…

22 mins ago

10 ڈالر کا پاکستانی آم دبئی میں دوبارہ پیک ہوکر 120ڈالر کا ہوجاتا ہے، یو اے ای قونصلر

پاکستان کے زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے، بخیت عتیق الرومیتی کراچی(قدرت روزنامہ)…

29 mins ago

ہاکی کے کھیل میں پاکستان کا درخشاں ماضی رہا ہے، آسٹریلین ہائی کمیشن نیل ہاکینز

میں چاہتا ہوں کے پاکستان کا وہ سنہری دور واپس آئے، نیل ہاکینز کی اولمپیئن…

41 mins ago

بجلی مزید مہنگی کرنے کیلیے تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں درخواست

سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا اسلام…

52 mins ago