مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، وزیر خزانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کرے گی اور یقینی بنائے گی کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے۔
کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ دالوں کی قیمت میں 60 فیصد اور چکن کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ کیوں ہوا ہے، اب یہ معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ہر اجلاس میں آئے گا، پرائس کمیٹیوں سے کوآرڈینیشن ہوگی، پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں نہیں ہوئیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں لیکن ابھی طویل سفر باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ ہورہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہیں، رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں، صنعت کاروں کو سمجھنا چاہیے کہ ان کا ریفرنس پوائنٹ کائبور ہے۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ڈھائی فیصد کمی کی ہے، مالی سال کے 4ماہ میں اہداف کے حوالے سے چیزیں بہت بہتر ہورہی ہیں۔ کراچی انٹر بینک آفر ریٹ اس وقت 13 فیصد تک آگیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم اور کرپشن قابو کریں گے، اب صنعتوں کو مراعات کے بغیر اہداف نہیں دیں گے۔ ہم غیر ملکی مہمانوں کے لیے ویزا سہولت آن لائن کر رہے ہیں۔ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام دیکھا جارہا ہے، پاکستان کے دوہرے خسارے میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی استعداد بڑھانا ہوگی، اپنی معیشت کو برآمدات پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کا بڑھنا ایسا بم ہے جو پھٹ چکا ہے۔

Recent Posts

آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ون ڈے، فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق اہم خبر آ گئی

میلبرن(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں…

12 mins ago

ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی ؛وزیراعظم شہبازشریف سمیت دیگر کی مبارکباد

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈونلڈٹرمپ کو دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ…

20 mins ago

ایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع

چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصول کرنے کے بجائے بڑے خوردہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں شروع…

24 mins ago

10 ڈالر کا پاکستانی آم دبئی میں دوبارہ پیک ہوکر 120ڈالر کا ہوجاتا ہے، یو اے ای قونصلر

پاکستان کے زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے، بخیت عتیق الرومیتی کراچی(قدرت روزنامہ)…

31 mins ago

ہاکی کے کھیل میں پاکستان کا درخشاں ماضی رہا ہے، آسٹریلین ہائی کمیشن نیل ہاکینز

میں چاہتا ہوں کے پاکستان کا وہ سنہری دور واپس آئے، نیل ہاکینز کی اولمپیئن…

43 mins ago

بجلی مزید مہنگی کرنے کیلیے تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں درخواست

سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا اسلام…

54 mins ago