ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے۔
کراچی میں ہونے والے فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں، ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں اور زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہیں تاہم طویل سفر باقی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کریڈٹ ریٹنگ بی کروانا چاہتے ہیں، صنعتکاروں کو سمجھنا چاہئے کہ ان کا ریفرنس پوائنٹ کائبور ہے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کریں گے، ہم یقینی بنائیں گے کہ مڈل مین عوام کو فائدہ پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنے، اب یہ معاملہ ای سی سی کے ہر اجلاس میں آئےگا، پرائس کمیٹیز سے کوآرڈینیشن ہوگی، پوری دنیا میں مرغی اور دالوں کی قیمت کم ہوئیں مگر یہاں نہیں ہوئیں۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے انسانی مداخلت کم اورکرپشن قابو کریں گے، اب صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے، نجی شعبے کو استعداد بڑھانا ہوگی جبکہ معیشت کا ڈی این اے ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہوگا۔
فیوچر سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت رومتی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا بھر پور خیال رکھنا چاہئے، پاکستانیوں نے ہمیں انفرا سٹرکچر دیا ہے۔

Recent Posts

ٹیکس ریونیونا بڑھایا تو بوجھ تنخواہ دار طبقے پر آئے گا، وزیرخزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

حکومت کا ریسرچ کا شعبہ اچھا ہوتا تو زراعت کا یہ حال نا ہوتا، وزیر…

3 mins ago

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید…

10 mins ago

پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی پینلز درآمد کیے ۔۔؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آ باد (قدرت روزنامہ )پاکستان نے گزشتہ سال چین سےکتنے ارب ڈالرز کے شمسی…

16 mins ago

کراچی میں پانی بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج

سڑک بند ہونے کے نتیجے میں بد ترین ٹریفک جام کراچی(قدرت روزنامہ) بجلی اور پانی…

31 mins ago

ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی مل گئی

کینبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی سے نجات کے بعد دوبارہ کپتانی…

40 mins ago

جج ہمایوں دلاور کیس؛ ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایف آئی اے نے ملزم عمر صدیق کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا…

50 mins ago