کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے .
امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں کاملا ہیرس کی ٹیم نے الیکشن ہیڈکوارٹرزمیں جمع ہونے والے ڈیموکریٹس کو کاملا ہیرس کے فیصلے سے سے آگاہ کردیا کہ وہ حامیوں سے خطاب نہیں کریں گی،اسی پر وہاں جمع ہونے والے شرکا واپس لوٹ گئے،کاملا ہیرس کے حامی ان کاخطاب سننے کےلئے واشنگٹن کی ہووارڈ یونیورسٹی میں جمع ہوئے تھے .


کاملا ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر ہیں،جنہیں صدرجوبائیڈن نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے باہر نکلنے کے بعد ا±نہیں صدارتی عہدے کے لئے نامزد کیا تھا . کاملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں تمام امریکیوں کی قیادت کرنے اور سب کو یکساں معاشی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی .
کاملا ہیرس نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز المیڈا کاو¿نٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے کیا اور 2003 میں وہ سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی بنیں .

. .

متعلقہ خبریں